اسپیکر اسد قیصر کا بجٹ پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2020 03:32am
فائل فوٹو

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے بجٹ 21-2020کو پیش کرنے سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی وبا ءکے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے  ملتوی ہیں،قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی نہیں ہو رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں وفاقی بجٹ  سال 21-2020کیسے پیش ہوگا؟،ا  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

 بجٹ کو پاس کرانے کیلئے آئینی تقاضے پورے کرنے پر مشاورت ہوگی،سماجی فاصلے کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے بجٹ پر بحث کیسے کروائی جائے،  حکومت اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں سے رابطے کیے جائیں گے۔

 اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بجٹ 21-2020جون 2020 میں پیش ہونا ہے،کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد لینا ضروری ہے، ہم سب کو ملکر قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ  بجٹ کو بروقت پیش کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے،موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ اور عوام کو مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا۔